۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مقصود علی ڈومکی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے 72 کی مختصر تعداد کے ساتھ یزیدی سلطنت کو عبرتناک شکست دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد اور شکارپور میں عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آئین پاکستان ہمیں اپنی مذہبی آزادی عبادت کا پورا حق دیتا ہے۔ لہذا ریاستی ادارے کسی بھی جگہ عزاداری میں رکاؤٹ ڈالنے کی بجائے عزاداروں سے مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے کہا: دنیا کے بڑے بڑے سلاطین کا نام و نشان مٹ گیا، مگر آج پوری دنیا میں حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کا نام اور پیغام زندہ ہے۔ کربلا ماضی کا قصہ نہیں بلکہ ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔ کربلا ایک حادثہ نہیں بلکہ نظام حیات ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا: ذکر امام حسین علیہ السلام، مجلس عزاء اور عزاداری عظیم عبادت ہے اور عبادت کی آزادی ہر شہری کا بنیادی انسانی حق ہے۔ آئین پاکستان ہمیں اپنی مذہبی آزادی عبادت کا پورا حق دیتا ہے۔ لہذا ریاستی ادارے کسی بھی جگہ عزاداری میں رکاؤٹ ڈالنے کی بجائے عزاداروں سے مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے کہا: نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے 72 کی مختصر تعداد کے ساتھ یزیدی سلطنت کو عبرتناک شکست دی۔ آج پوری دنیا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا نام گونج رہا ہے اور مستقبل میں کربلا عالم انسانیت کا مرکز اور محور بنے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .